چین، صوبہ ہنان میں سیلاب سے 21 ہزار افراد بے گھر

بیجنگ ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چین کے صوبہ ہنان میں سیلاب کے باعث 21 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہنان میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس نے ملحقہ علاقوں میں تباہی مچادی اور کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ سیلاب …

بیجنگ ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چین کے صوبہ ہنان میں سیلاب کے باعث 21 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہنان میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس نے ملحقہ علاقوں میں تباہی مچادی اور کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ سیلاب کے نتیجہ میں21ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے جنھیں محگوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے 2 ہزار سے زیادہ فوجی اہلکار طلب کر لئے گئے ۔

Leave a Reply