"ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 عالمی روبوٹکس کی اہم کامیابیوں، نئی مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔”
چین، ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026کا بیجنگ میں آغاز، کا نفر نس سے فرنٹیئر ٹیکنالوجی کے تبادلے کا اہم پلیٹ فارم بنے گا

مزید خبریں
بیجنگ۔19اگست (اے پی پی):ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 چین کے دارلحکومت بیجنگ میں شروع ہو گئی ۔
"انسان اور روبوٹ کی باہمی بقاء ، پیداوار و مانگ کا باہمی انضمام” کے موضوع پر مبنی پانچ روزہ کانفرنس میں یہ پلیٹ فارم عالمی روبوٹکس کی اہم کامیابیوں، نئی مصنوعات کی پہلی بار رونمائی اور فرنٹیئر ٹیکنالوجی کے تبادلے کا اہم پلیٹ فارم بنے گا، ساتھ ہی عام لوگوں کے لیے فرنٹیئر ٹیکنالوجی کو قریب سے محسوس کرنے کا ایک "انٹریکٹو پورٹل” بھی ثابت ہو گا ۔ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 میں مرکزی فورم، ایکسپو اور 70 سے زائد سرگرمیاں شامل ہیں، اور اسے 30 بین الاقوامی اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ ایکسپو میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے، اور توقع ہے کہ نمائشی اشیاء کی تعداد 3000 سے تجاوز کرے گی ، جن میں 300 سے زائد نئی مصنوعات کی نمائش پہلی بار ہو گی۔اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے مئی تک چین میں روبوٹکس کی مقررہ سائز سے بالا کمپنیوں کی آمدنی نے 90 ارب یوآن سے تجاوز کیا ہے ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے، اور گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط سالانہ شرح نمو 20 فیصد سے زیادہ رہی ہے، جس سے صنعتی ترقی کی زبردست رفتار مسلسل ظاہر ہو رہی ہے۔








