وفاقی حکومت نے پوسٹل گروپ کے گریڈ 22 کے سینئر افسر سمیع اللہ خان کو ڈیپوٹیشن پر ممبر پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن (پی ایم آئی سی) تعینات کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سمیع اللہ خان جو اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات تھے،
سمیع اللہ خان پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کے ممبر تعینات
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پوسٹل گروپ کے گریڈ 22 کے سینئر افسر سمیع اللہ خان کو ڈیپوٹیشن پر ممبر پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن (پی ایم آئی سی) تعینات کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سمیع اللہ خان جو اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات تھے،
ان کا تبادلہ کر کے انہیں معیاری قواعد و ضوابط کے تحت ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پی ایم آئی سی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی فوری طور پر اور ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 3 نومبر 2028 یا تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گی۔









