بیجنگ۔ 21 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔چینی ریڈیو کے مطابق صدر شی جن پنگ نے گفتگو کے دوران چینی حکومت اور عوام کی طرف سے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور پختہ حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور فلسطین باہمی …
چینی اور فلسطینی صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ۔ 21 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔چینی ریڈیو کے مطابق صدر شی جن پنگ نے گفتگو کے دوران چینی حکومت اور عوام کی طرف سے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور پختہ حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور فلسطین باہمی اعتماد رکھتے ہیں اوراہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ کوروناکی وبا کے پھیلاﺅ کے بعد چین نے فلسطین کو انسداد وبا کے سازوسامان کی کئی کھیپ فراہم کی اور طبی ٹیم بھیجی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے طبی ماہرین کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے تجربات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، چین فلسطین کے دو ریاستوں کے منصوبے کے درست راستے کی حمایت کرتا ہے اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کی تائید کرتا ہے، عالمی برادری کو منصفانہ رویئے کے ساتھ امن کے فروغ کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین فلسطینی مسئلے کے جامع ، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کیلئے تیار ہے۔اس موقع پر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین وبا سے نمٹنے میں مدد پر چین کا شکر گزار ہے، چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کی حفاظت کرتا ہے، حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین فلسطین کے عوام کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔








