چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کیلئے 2.3 ارب ڈالر کے قرضہ سہولت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کیلئے 2.3 ارب ڈالر کے قرضہ سہولت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، آئندہ چند روز میں یہ رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے اس معاہدہ پر گذشتہ روز دستخط کئے تھے جبکہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج اس پر دستخط کئے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے یہ رقم آئندہ چند روز میں پاکستان کو منتقل ہو جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کیلئے سہولت کی فراہمی پر چین کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔