قا ہرہ ۔22اکتوبر (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون نے مصر کے دارالحکومت میں فلسطین کے مسئلے پر قاہرہ امن اجلاس میں شرکت کی،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بار بار ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کا بنیادی راستہ "دو ریاستی حل پر عمل درآمد، ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان …
چینی حکومت کے خصوصی ایلچی کی فلسطین کے مسئلے پر قاہرہ امن اجلاس میں شرکت،دوریاستی حل پر زور

مزید خبریں
قا ہرہ ۔22اکتوبر (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون نے مصر کے دارالحکومت میں فلسطین کے مسئلے پر قاہرہ امن اجلاس میں شرکت کی،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بار بار ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کا بنیادی راستہ "دو ریاستی حل پر عمل درآمد، ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کا حصول ہے۔
اجلاس میں مصر،فلسطین، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، موریطانیہ، جنوبی افریقا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، برازیل اور روس سمیت 31 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت، وزرائے خارجہ یا اعلیٰ سطحی نمائندے نیز اقوام متحدہ، عرب لیگ، افریقی یونین اور یورپی یونین سمیت دیگر بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ذمہ دار افراد بھی موجود تھے۔ چینی میڈیا کے مطابق زائی جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین فلسطین اسرائیل تنازعے کی صورتحال پر بھرپور توجہ دیتا ہے
،اس میں اضافے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ان تمام اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن سے انسانیت کو نقصان پہنچے ۔زائی جون نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی طرز عمل کی مخالفت کرتا ہے، فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے پر زور دیتا ہے جو صورتحال کو مزید خراب اور انسانی امداد کے راستوں کو بند کرتی ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو معروضیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنا چاہیے اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو جلد از جلد ایک زیادہ بااختیار، زیادہ بااثر اور بڑے پیمانے پر بین الاقوامی امن اجلاس کے انعقاد کو فروغ دینا چاہیے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کر کے مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد جامع، منصفانہ اور پائیدار حل کو فروغ دینا چاہیے۔
مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے میں مسلسل اضافے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو نظر انداز یا فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بار بار ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کا بنیادی راستہ "دو ریاستی حل پر عمل درآمد، ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کا حصول ہے۔








