چینی زبان کے تربیتی پروگرام کے لئے منتخب 40پاکستانی اساتذہ بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی) بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ دو ہفتوں پر مشتمل بین الاقوامی چینی زبان سیکھنے کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام 2017ءکے لئے منتخب 40پاکستانی اساتذہ بیجنگ پہنچ گئے۔ الوداعی تقریب یہاں چینی سفارتخانہ میں گذشتہ روز منعقد ہوئی، چین کے سفارتخانہ کے ناظم الامور ژاﺅلی جیان نے اس موقع پر منتخب پاکستانی اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تیسرے …

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی) بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ دو ہفتوں پر مشتمل بین الاقوامی چینی زبان سیکھنے کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام 2017ءکے لئے منتخب 40پاکستانی اساتذہ بیجنگ پہنچ گئے۔ الوداعی تقریب یہاں چینی سفارتخانہ میں گذشتہ روز منعقد ہوئی، چین کے سفارتخانہ کے ناظم الامور ژاﺅلی جیان نے اس موقع پر منتخب پاکستانی اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تیسرے سال سے پاکستان میں چینی سفارتخانہ اس تربیتی پروگرام کےلئے معاونت فراہم کر رہا ہے جو بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن اور بیجنگ انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسچینج کے تعاون سے شروع کیا گیا پروگرام ہے۔

Leave a Reply