چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیجن ژاو کا پاک انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیجن ژاو نے کہا ہے کہ باہمی رابطوں کے فروغ سے پاکستان ،عوامی جمہوریہ چین اورجنوب اشیاءکے دیگر ممالک کاروبار ، روزگار ، تعلیم و تربیت سماجی و معاشی ترقی کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس سے جنوب اشیاءمیں پائیدار امن، ترقی ، استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ عوامی …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیجن ژاو نے کہا ہے کہ باہمی رابطوں کے فروغ سے پاکستان ،عوامی جمہوریہ چین اورجنوب اشیاءکے دیگر ممالک کاروبار ، روزگار ، تعلیم و تربیت سماجی و معاشی ترقی کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس سے جنوب اشیاءمیں پائیدار امن، ترقی ، استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور معاشی ترقی کے مقاصد حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بات پاک انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام جنوب اشیاءمیں باہمی رابطے اور علاقائی معیشت کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین، بھارت ، نیپال ، سر ی لنکا ، افغانستان کے ماہرین ، سفارت کار ، ماہرین اور مقتدرتعلیمی و تحقیقی اداروں ، سول سوسائٹی کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ طلباءو طالبات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔