چینی سپر فٹ بال لیگ ،انگلینڈ کے نک مونٹگمری بیجنگ گوان کے ہیڈ کوچ مقرر

بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چینی سپر لیگ (سی ایس ایل) کلب بیجنگ گوان نے برطانوی کوچ نک مونٹگمری کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق44 سالہ نک مونٹگمری نے اپنا زیادہ تر فٹبالر کیریئر شیفیلڈ یونائیٹڈ میں گزارا اور 2012 میں آسٹریلیا کے سینٹرل کوسٹ میرینرز سے منسلک ہوئے۔ 2017 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے میرینرز کی یوتھ ٹیم کی کوچنگ کے بعد ہیڈ کوچ کی …

بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چینی سپر لیگ (سی ایس ایل) کلب بیجنگ گوان نے برطانوی کوچ نک مونٹگمری کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق44 سالہ نک مونٹگمری نے اپنا زیادہ تر فٹبالر کیریئر شیفیلڈ یونائیٹڈ میں گزارا اور 2012 میں آسٹریلیا کے سینٹرل کوسٹ میرینرز سے منسلک ہوئے۔ 2017 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے میرینرز کی یوتھ ٹیم کی کوچنگ کے بعد ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بعد میں وہ پریمیئر لیگ کی ٹیموں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ناٹنگھم فاریسٹ میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بیجنگ گوان نے بیان میں امید ظاہر کی کہ نک مونٹگمری اور ان کی کوچنگ کے زیر قیادت ٹیم آنے والے چینی سپر لیگ سیزن میں طاقت اور جوش و جذبہ دکھائے گی۔کلب کے سابق ہیڈ کوچ سپین کے کیکے سیٹین نے اکتوبر میں استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد عارضی کوچ رامیروا اماریلے نے ٹیم کو چینی سپر لیگ میں چوتھے نمبر پر فائنل کروایا۔ دسمبر میں بیجنگ گوان نے ہینان ایف سی کو0-3 سے شکست دے کر اپنا پانچواں سی ایف اے کپ جیتا تھا۔

 

مزید خبریں