بیجنگ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روسی وزیر اعظم دمتری میدوی دوف سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرشی جن پنگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس چین کا سب سے بڑا پڑوسی ملک اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین رو س کے ساتھ مختلف شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دے گا اور عالمی …
چینی صدر سے روسی وزیر اعظم کی ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روسی وزیر اعظم دمتری میدوی دوف سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرشی جن پنگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس چین کا سب سے بڑا پڑوسی ملک اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین رو س کے ساتھ مختلف شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دے گا اور عالمی امور میں ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ چین اور روس کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور یوروایشیا اقتصادی یونین کو اچھی طرح منسلک کرنا چاہیئے اور آئس شاہراہ ریشم کی تعمیر کی جائے گی۔








