چینی صدر شنگھائی میں عوام میں گھل مل گئے

بیجنگ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ شنگھائی میں دریائے ہوانگ پو کے کنارے پیدل چلتے ہوئے عام شہریوں میں گھل مل گئے۔ صدر سے ملتے ہوئے لوگوں نے والہانہ انداز میں مصافحہ کیا۔ شی جن پنگ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی چین کی صنعت کا منبع ہے۔ اس شہر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر اصل …

بیجنگ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ شنگھائی میں دریائے ہوانگ پو کے کنارے پیدل چلتے ہوئے عام شہریوں میں گھل مل گئے۔ صدر سے ملتے ہوئے لوگوں نے والہانہ انداز میں مصافحہ کیا۔ شی جن پنگ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی چین کی صنعت کا منبع ہے۔ اس شہر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر اصل میں عوام کا شہر ہے، لوگ شہر میں مفاد حاصل کریں گے اور خوشحال زندگی بسر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام شہر کے معمار ہیں اس لیے شہر کی ترقی میں عوام کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔صدر شی جن پنگ نے ضلع چھانگ نینگ کے شہریوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا ۔