بیجنگ۔ 11مئی(اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے چینی صنعتی برانڈز کی مضبوطی کے حوالے سے ہدایت دی ہے۔ اس ہدایت کی روشنی میں 2017ءکے بعد دس مئی کو "چینی برانڈز" کا دن مقرر کیا گیا۔ رواں سال دس مئی کو برانڈز کی مضبوطی سے ملک کی ترقی نامی حکمت عملی اتحاد کے قیام کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی جو ہزار سے زیادہ چینی صنعتی و کاروباری …
چینی صدر شی جن پنگ کی صنعتی برانڈز کی مضبوطی کے حوالے سے ہدایت

مزید خبریں
بیجنگ۔ 11مئی(اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے چینی صنعتی برانڈز کی مضبوطی کے حوالے سے ہدایت دی ہے۔ اس ہدایت کی روشنی میں 2017ءکے بعد دس مئی کو "چینی برانڈز” کا دن مقرر کیا گیا۔ رواں سال دس مئی کو برانڈز کی مضبوطی سے ملک کی ترقی نامی حکمت عملی اتحاد کے قیام کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی جو ہزار سے زیادہ چینی صنعتی و کاروباری اداروں مشتمل ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ،چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چینی برانڈز کی مضبوطی اور دنیا بھر میں ان کی تشہیر کو اپنا ذمہ داری سمجھتا ہے اور اس حوالے سے اپنی پوری کوشش کرتا رہے گا۔اطلاع کے مطابق چائنا میڈیا گروپ برانڈز کی مضبوطی سے ملک کی ترقی کے حوالے سے ایک رپورٹنگ سلسلہ شروع کر رہا ہے۔اس سلسلے میں مشہور چینی برانڈز کی کہانیاں سنائی جائیں گی اور ان کے کامیاب تجربات پر روشنی ڈالی جائےگی۔








