چینی صدر فرانس، سربیا اور ہنگری کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

Chinese President
Chinese President

بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین کے صدر فرانس، سربیا اور ہنگری کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پیر کو بتایا کہ کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچ، ہنگری کے صدر شویوک تاماس اور وزیر اعظم اوربان وکٹر کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ 5 سے 10 مئی تک ان تینوں ممالک کا سرکاری دورہ کریں گے۔