چینی صدر نے نئے سفیروں کی تقرری کر دی

چین کے صدر شی جن پنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نئے سفیروں کی تقرری کر دی۔

بیجنگ۔20جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نئے سفیروں کی تقرری کر دی۔

شنہوا کے مطابق یہ بات پیر کو جاری کیے گئے سرکاری بیان میں بتائی گئی۔ بیان مین بتایا گیا کہ شیانگ بو کو عراق میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ چوئی وی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یانگ یون ڈونگ کو قبرص میں چین کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے، وہ لیو یان تاؤ کی جگہ خدمات انجام دیں گے اور ژانگ شیانگ یان کو پاناما میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ شو شویوآن کی جگہ فرائض انجام دیں گے ۔

مزید خبریں