چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمنائیں بھیجیں، شہباز گل

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمنائیں بھیجیں۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں پاکستانی عوام کے لئیے چینی عوام کی نیک خواہشات کا …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمنائیں بھیجیں۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں پاکستانی عوام کے لئیے چینی عوام کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔