چینی صدر کا نئے عراقی ہم منصب برہام صالح کو مبارکباد کا پیغام

بیجنگ ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے عراق کے نئے صدر برہام صالح کو مبارکباد دی ہے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہاکہ چین اور عراق کے درمیاں روایتی دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، عملی تعاون تیزی سے آگے بڑھ …

بیجنگ ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے عراق کے نئے صدر برہام صالح کو مبارکباد دی ہے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہاکہ چین اور عراق کے درمیاں روایتی دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، عملی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مزید قربت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش اور پرامید ہوں کہ آپ کی قیادت میں عراق کی سیاسی مفاہمت اورمعاشی بحالی کے عمل کو مسلسل ترقی ملے گی اور اپنی قومی صورتحال کے مطابق ترقی کے راستے پر مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

مزید خبریں