بیجنگ ۔7فروری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےملکہ الزبتھ دوم کو برطانوی تخت سے الحاق کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم طویل عرصے سے برطانیہ اور چین دوستی کی حمایت کرتی رہی ہیں اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی گواہ اور فروغ دینے والی ہیں۔ انہوں نے کہا …
چینی صدر کی ملکہ الزبتھ دوم کو پلاٹینم جوبلی پر مبارکباد
بیجنگ ۔7فروری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےملکہ الزبتھ دوم کو برطانوی تخت سے الحاق کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم طویل عرصے سے برطانیہ اور چین دوستی کی حمایت کرتی رہی ہیں اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی گواہ اور فروغ دینے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک دوستی اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کرنے اور بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے فوائد پیدا کر سکتے ہیں اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے میں بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے کے لیے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں ۔









