بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چینی محققین نے کمپیوٹنگ کی طاقت کو تقریباً چار گنا تک بڑھانے کی اہلیت رکھنے والا کمپیوٹیشنل آرکیٹیکچر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے مجسم ذہانت، ایج سینسنگ، دماغ سے متاثر کمپیوٹنگ اور مواصلاتی نظام جیسے شعبوں میں نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔شہنوا کی رپورٹ کے مطابق فوئیر ٹرانسفارم نامی یہ کمپیوٹیشنل آرکیٹیکچر فریکوئنسی ٹرانسلیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جو آواز اور …
چینی محققین کا کمپیوٹنگ کی طاقت کو چار گنا تک بڑھانے کی اہلیت رکھنے والا کمپیوٹیشنل آرکیٹیکچر تیار کرنے کا دعویٰ

مزید خبریں
بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چینی محققین نے کمپیوٹنگ کی طاقت کو تقریباً چار گنا تک بڑھانے کی اہلیت رکھنے والا کمپیوٹیشنل آرکیٹیکچر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے مجسم ذہانت، ایج سینسنگ، دماغ سے متاثر کمپیوٹنگ اور مواصلاتی نظام جیسے شعبوں میں نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔شہنوا کی رپورٹ کے مطابق فوئیر ٹرانسفارم نامی یہ کمپیوٹیشنل آرکیٹیکچر فریکوئنسی ٹرانسلیٹر کے طور پر کام کرتا ہے،
جو آواز اور تصاویر سمیت پیچیدہ سگنلز کو فریکوئنسی ڈومین ریپیریزنٹیشن میں تبدیل کرتا ہے، جو سائنس اور انجینئرنگ میں ایک بنیادی اور وسیع پیمانے پر استعمال شدہ طریقہ ہے۔اس عالمگیر کمپیوٹیشنل پراسس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پیکنگ یونیورسٹی کے محققین نے فریکوئنسی کی تبدیلی کے لیے موزوں دو نئے آلات کو ملٹی فزکس ڈومین آرکیٹیکچر میں مربوط کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فورئیر ٹرانسفارم جیسے آپریشنز کی اہلیت رکھنے والا ایک ورسٹائل ہارڈویئر سسٹم معرض وجود میں لایا گیا ہے۔ چینی محققین کی یہ تحقیقی سائنسی جریدے نیچر الیکٹرانکس میں شائع ہوئی ہے۔
چین کے انسٹی ٹیوٹ فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے محقق تاؤ یاؤو نے کہا کہ یہ مربوط نظام فریکوئنسی جنریشن، ماڈیولیشن اور ان میموری کمپیوٹنگ میں دو آلات کے تکمیلی فوائد کا فائدہ اٹھاتا ہے اور درستگی کو برقرار رکھتے ہوئے اور بجلی کی کھپت کو کم کرتے ہوئے فورئیر ٹرانسفارم کمپیوٹیشن کی رفتار کو تقریباً 130 بلین آپریشن فی سیکنڈ سے بڑھا کر تقریباً 500 بلین کر دیتا ہے، جو کہ کئی گنا زیادہ ہے۔
یہ کمپیوٹیشنل آرکیٹیکچر نئے ہارڈویئر کو موثر طریقے سے چلانے اور بنیادی AI ماڈلز، مجسم انٹیلی جنس، خود مختار ڈرائیونگ، دماغی کمپیوٹر انٹرفیس اور مواصلاتی نظام سمیت اس کے اطلاق کو تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔








