بیجنگ ۔22مارچ (اے پی پی):چین کی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم حے لی فنگ نے ایچ ایس بی سی، یو بی ایس، لوئس ڈریفس، سیمنس ہیلتھینئرز، شنائیڈر الیکٹرک، رئیو ٹنٹو، پروڈینشل، انویسٹر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ،سوزانو اور تھائی بیورجز سمیت معروف ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے سربرا ہان سے ملاقات کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر حے لی فنگ نے …
چینی نائب وزیر اعظم حے لی فنگ کی ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے سربرا ہان سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔22مارچ (اے پی پی):چین کی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم حے لی فنگ نے ایچ ایس بی سی، یو بی ایس، لوئس ڈریفس، سیمنس ہیلتھینئرز، شنائیڈر الیکٹرک، رئیو ٹنٹو، پروڈینشل، انویسٹر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ،سوزانو اور تھائی بیورجز سمیت معروف ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے سربرا ہان سے ملاقات کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر حے لی فنگ نے کہا کہ چین کی معیشت کے استحکام اور نئی اور بہتر جانب ترقی کا رجحان جاری ہے۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین غیرمتزلزل طور پر اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، جس سے ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ملاقات کے دوران معروف ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے سربراہان نے کہا کہ ہمیں چینی معیشت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم چینی مارکیٹ میں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہیں۔








