چینی وزیر خارجہ کا دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت کا اعادہ

چینی وزیر خارجہ کا دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت کا اعادہ بین الاقوامی برادری انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرے دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں، وانگ ژی کی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس خواجہ آصف نے پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف اور دہشت گردی …

چینی وزیر خارجہ کا دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت کا اعادہ
بین الاقوامی برادری انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرے
دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں، وانگ ژی کی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس
خواجہ آصف نے پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

بیجنگ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ جمعہ کو یہاں سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنے ”آہنی بھائی“ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین سدا بہار تعلقات مضبوط اور اٹوٹ ہیں۔ ان کا ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے وانگ ژی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرے۔ افغانستان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام چین و پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر روابط کے خواہاں ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر اپنے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply