چین۔افغانستان۔پاکستان سہ فریقی نائب وزراءخارجہ کے سٹرٹیجک مذاکرات کے تیسرا مرحلہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے انعقاد

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) چین، پاکستان اور افغانستان تینوں فریقوں نے کوویڈ۔19 سے نمٹنے، افغان امن و مصالحتی عمل اور انسداد دہشت گردی و سیکورٹی سہ فریقی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، تینوں فریقوں نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے منظم، ذمہ دارانہ اور مشروط انخلاءپر بھی زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو چین۔افغانستان۔پاکستان سہ فریقی نائب وزراءخارجہ کے سٹرٹیجک …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) چین، پاکستان اور افغانستان تینوں فریقوں نے کوویڈ۔19 سے نمٹنے، افغان امن و مصالحتی عمل اور انسداد دہشت گردی و سیکورٹی سہ فریقی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، تینوں فریقوں نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے منظم، ذمہ دارانہ اور مشروط انخلاءپر بھی زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو چین۔افغانستان۔پاکستان سہ فریقی نائب وزراءخارجہ کے سٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا مرحلہ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ چینی نائب وزیر خارجہ لوو ژاﺅ ہوئی، افغان نائب وزیر خارجہ میرویس نبی اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مشترکہ صدارت کی۔ تینوں فریقوں نے تفصیل سے بحث و مباحثہ میں حصہ لیا اور کوویڈ۔ 19سے نمٹنے، افغان و مصالحتی عمل اور سہ فرقی تعاون کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ تینوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چین۔افغانستان۔پاکستان سہ فریقی تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور تیسرے چین۔افغانستان۔پاکستان وزراءخارجہ مذاکرات کے نتائج پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ تینوں فریقوں نے روابط اور تعاون مستحکم کرنے اور سہہ فریقی میکنزم کے تحت باہمی اعتماد اور تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ فریقین نے کوویڈ۔19پر قابو پانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کے نمایاں کردار کی حمایت کریں اور وباءپر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیں۔ چین اور پاکستان نے انٹرا افغان مذاکرات کیلئے راستہ ہموار کرنے کی غرض سے قیدیوں کے تبادلوں میں تیزی سے متعلق افغان حکومت اور متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو سراہا اور تشدد میں کمی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ چین اور پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں امن، مفاہمتی عمل، انٹرا افغان مذاکرات کے جلد از جلد انعقاد میں تعاون جاری رکھیں گے۔ افغانستان اور پاکستان نے باہمی تعلقات کی مسلسل بہتری ،ڈائیلاگ کو مزید مستحکم کرنے اور امن و یکجہتی کےلئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان (اے پی اے پی پی ایس) کے مو¿ثر نفاذ کے ذریعے کام کرنے پر اتفاق کیاجبکہ چین افغانستان پاکستان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ تینوں فریقوں نے اس ببات پر بھی اتفاق کیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی امن اور مصالحتی عمل کا حصہ ہونا چاہئے اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کی غرض سے متعین وقت اور روڈ میپ کیلئے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا گیا۔ تینوں فریقوں نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے منظم، ذمہ دارانہ اور مشروط انخلاءپر زور دیا اور انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مستحکم کرنے، ”مشرقی ترکستان اسلامی تحریک“ اور دیگر تمام دہشت گرد قوتوں اور نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا جن سے ہماری مشترکہ سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔