چین ، توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ

99

بیجنگ۔25اکتوبر (اے پی پی):چین کے شمالی صوبہ شنشی میں کان کنی کے اداروں نے توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے صوبائی محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال ستمبر میں کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی خام کوئلے کی پیداوار 88کروڑ ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال موسم سرما میں توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن نے شنشی اور شانشی صوبوں ،خود مختار علاقے منگولیا اور دیگر متعلقہ کان کنی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کام کی جگہ کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے کوئلے کی پیداوار میں مزید اضافہ کریں ۔انتظامیہ کے مطابق محکمہ ہنگامی انتظامات نے خطرناک کارروائیوں کو روکنے کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے بارے ضروری اقدامات کئے ہیں۔