بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین امریکا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 10 مارچ سے اضافی محصولات عائد کرے گا۔ شنہوا کے مطابق ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نےکہا کہ امریکاسے درآمد شدہ چکن، گندم، مکئی اور کپاس پر اضافی 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ جوار، سویابین، سور کا گوشت، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور دودھ کی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف …
چین امریکا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 10 مارچ سے اضافی محصولات عائد کرے گا

مزید خبریں
بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین امریکا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 10 مارچ سے اضافی محصولات عائد کرے گا۔ شنہوا کے مطابق ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نےکہا کہ امریکاسے درآمد شدہ چکن، گندم، مکئی اور کپاس پر اضافی 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
جوار، سویابین، سور کا گوشت، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور دودھ کی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔یہ بیان امریکا کی جانب سے چین سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ہے، جومنگل ( 4 مارچ )سے نافذ العمل ہے۔








