نیو دہلی ۔ 16 جون (اے پی پی) چین اور بھارت کی سرحد پر جھڑپوں کے دوران تین بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔ بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو بھارتی فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب پرتشدد جھڑپ کے دوران ایک افسر اور دو فوجی مارے گئے ہیں۔ بھارتی حکام نے مزید کہا کہ چینی بھارتی سرحد پر گزشتہ کئی ہفتوں سے …
چین اوربھارتی سرحد پر جھڑپوں میں تین بھارتی فوجی ہلاک

مزید خبریں
نیو دہلی ۔ 16 جون (اے پی پی) چین اور بھارت کی سرحد پر جھڑپوں کے دوران تین بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔ بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو بھارتی فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب پرتشدد جھڑپ کے دوران ایک افسر اور دو فوجی مارے گئے ہیں۔ بھارتی حکام نے مزید کہا کہ چینی بھارتی سرحد پر گزشتہ کئی ہفتوں سے حالات بہت کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک نے اپنے ہزاروں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ واضع رہے کہ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کو دو بار سرحد عبور کرنے کی کوشش کی جس دوران اشتعال انگیزی پرجھڑپ ہوئی۔








