چین اورپاکستان نے نوجوانوں کو ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت سیکھنے کے لئے بھجواکرجامع پروگرام شروع کر دیا ہے، سفیر مسعود خالد

بیجنگ ۔ 31 مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو چینی زبان اور ثقافت سیکھنے کے لئے چین بھجواکرجامع پروگرام شروع کر دیا ہے جبکہ اسی طرح چین نے بھی نو جوان بھجوائے ہیں تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت سے روشناس ہو سکیں ۔ چینی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا …

بیجنگ ۔ 31 مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو چینی زبان اور ثقافت سیکھنے کے لئے چین بھجواکرجامع پروگرام شروع کر دیا ہے جبکہ اسی طرح چین نے بھی نو جوان بھجوائے ہیں تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت سے روشناس ہو سکیں ۔ چینی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ون بیلٹ اور ون روڈ کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جس سے پاکستان کی سرزمین پر ترقی کے کئی مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات 1953 ءمیں قائم ہوئے تھے اور اس وقت سے لے کر آج تک یہ تعلقات مختلف شعبوں میںوسعت پزیررہے ہیں اور اب یہ تعلقات تعلیم ، ثقافت ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، معیشت ، تجارت اور کئی شعبوں میں تعاون تک پھیل چکے ہیں اور اب پاکستان اور چین سی پیک پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبے2018 ءمیں مکمل ہو جائیں گے جن سے10 ہزار میگا واٹ بجلی مہیا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور دیگر انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے ۔

Leave a Reply