چین اور آسٹریا کے تعلقات نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر
چین اور آسٹریا کے تعلقات نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ ۔28مئی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ اور آسٹریا کے صدر الیگزینڈر فان ڈیر بیلن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے پچپن برسوں کے دوران چین اور آسٹریا کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
2018 میں، صدر الیگزینڈر اور میں نے مشترکہ طور پر چین-آسٹریا دوستانہ تزویراتی شراکت داری کے لیے ایک نئی پوزیشن قائم کی، جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں، چین اور آسٹریا کو عالمی امن کو فروغ دینے والے، کثیرالجہتی کے حامیوں اور آزاد تجارت کے محافظوں کی حیثیت سے ، باہمی احترام اور اعتماد، کھلے پن اور جامعیت ،اور تعاون پر مبنی مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں چین-آسٹریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور صدر الیگزینڈر فان کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور آسٹریا کے تعلقات کو ایک نئے مرحلے تک پہنچانے اور عالمی امن و ترقی میں مزید اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گے۔








