چین اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کا فائنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے زیر اہتمام اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ سعودی عرب میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس کا فائنل میچ کل جمعہ کو چین اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

جدہ۔21مئی (اے پی پی):ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے زیر اہتمام اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ سعودی عرب میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس کا فائنل میچ کل جمعہ کو چین اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ای ایس پی این کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کا فائنل میچ کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی ہال سٹیڈیم، جدہ میں کھیلا جائے گا۔جاپان کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ازبکستان کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 2-3 سے فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ چین کی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 0-2 گول سے شکست دے کر 22سال بعد پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کا فائنل میچ جمعہ کو چین اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی ہال سٹیڈیم، جدہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس لئے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید خبریں