چین اور روس کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں کامیابی سے اختتام پذیر

ماسکو ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) چینی مسلح پولیس فورس اور روسی نیشنل گارڈ زکے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں "تعاون2019 ئ" کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہیں، ان مشقوں کا انعقاد روسی شہر نوفو سی بیرسک کے قریب واقع ایک تربیتی مرکز میں ہوا۔ ان مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے عنوان پر چار شعبوں میں تیس کورسز کی تربیت فراہم …

ماسکو ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) چینی مسلح پولیس فورس اور روسی نیشنل گارڈ زکے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں "تعاون2019 ئ” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہیں، ان مشقوں کا انعقاد روسی شہر نوفو سی بیرسک کے قریب واقع ایک تربیتی مرکز میں ہوا۔ ان مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے عنوان پر چار شعبوں میں تیس کورسز کی تربیت فراہم کی گئی۔چینی مسلح پولیس فورس کے چیف آف اسٹاف اور روسی نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ مشترکہ مشقوں کے دوران چین اور روس کے خصوصی دستوں کے درمیان تعاون اور حکمت عملی کے صلاح و مشورہ کو اہمیت دی گئی۔فریقین نے قومی سلامتی کے تحفظ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مشن کو پورا کرنے کی اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔

مزید خبریں