چین اور قازقستان کے تعلقات نے غیر معمولی ترقی کی ہے، چینی عہدیدار
چین اور قازقستان کے تعلقات نے غیر معمولی ترقی کی ہے، چینی عہدیدار

مزید خبریں
بیجنگ ۔28مئی (اے پی پی):چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے قازق پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے اسپیکر یرلان کوشانوف کی دعوت پر قازقستان کا دورہ کیا۔چینی میڈیا کے مطابق دورہ کے دوران انہوں نے آستانہ میں قازق صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقات کی، جبکہ پارلیمان کے ایوانِ بالا کے چیئرمین مولن اشیمبایف اور ایوانِ زیریں کے اسپیکر یرلان کوشانوف سے الگ الگ مذاکرات بھی کیے۔
صدر توکایف سے ملاقات میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر توکایف کی اسٹریٹجک رہنمائی اور ذاتی دلچسپی کے باعث چین اور قازقستان کے تعلقات نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلیٰ سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین قازقستان کے ساتھ بنیادی مفادات سے متعلق معاملات میں مضبوط باہمی حمایت جاری رکھنے، ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔








