چین اور کرغزستان کے صدور کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے مزید فروغ پر زور

بیجنگ ۔ 16 مئی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کرغزستان کے صدر المازبیک اتامبایوف کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ گذشتہ 25 سال سے چین اور کرغزستان کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں …

بیجنگ ۔ 16 مئی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کرغزستان کے صدر المازبیک اتامبایوف کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ گذشتہ 25 سال سے چین اور کرغزستان کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط باہمی سیاسی اعتماد ،قریبی اقتصادی تعاون ،سکیورٹی امور میں باہمی انحصار اور بین الاقوامی امور میں حمایت پر مبنی جامع تعاون قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اچھی ہمسائیگی، دوستی کے فروغ اور باہمی مفاد کے لئے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین آزادی کے تحفظ ،خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے کرغزستان کی کوششوں اور اس کی قومی صورتحال کے مطابق داخلی اورخارجہ پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply