واشنگٹن ۔ 27جولائی (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو جارحانہ طور پر آگے بڑھانے سے گریز کرے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی چینی اقتصادی تحریک سے عالمی معیشت میں ہلچل پیدا ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے چین کے لیے اس انتباہ کو اپنی …
چین اپنی معیشت کو جارحانہ طور پر فعال کرنے سے گریز کرے، آئی ایم ایف

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 27جولائی (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو جارحانہ طور پر آگے بڑھانے سے گریز کرے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی چینی اقتصادی تحریک سے عالمی معیشت میں ہلچل پیدا ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے چین کے لیے اس انتباہ کو اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے اپنی مالیاتی پالیسی کو مزید آسان بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ گزشتہ پیر کو چینی کابینہ نے واضح کیا تھا کہ بیرونی بے یقینی کے تناظر میں چینی حکومت اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو قوت بخش بنانے کے لیے تحریکی عمل جاری رکھے گی۔








