چین بھارت کے غیر قانونی طور پر قائم کردہ نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم نہیں کرتا، وزارت خارجہ

چین نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم نہیں کرتا۔ یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ میں 27 مقامات کے ’’معیاری نام‘‘ جاری کیے جانے کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ژانگ نان خطہ …

بیجنگ۔11اگست (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم نہیں کرتا۔ یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ میں 27 مقامات کے ’’معیاری نام‘‘ جاری کیے جانے کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ژانگ نان خطہ چین کا علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے ناموں کو اپنے نام نہاد ’’معیاری ناموں‘‘ سے تبدیل کرنے کی بھارت کی کوشش غیر قانونی، بے اثر اور کالعدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔

مزید خبریں