چین بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے ذریعے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کی ترقی کے لیے پْر عزم ہے،سی پیک حکام

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) چین سی پیک کے تحت بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے ذریعے پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لیے پْر عزم ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ چین بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر میں ترقی کر رہا ہے بلکہ وہ منصوبے سے منسلک …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) چین سی پیک کے تحت بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے ذریعے پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لیے پْر عزم ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ چین بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر میں ترقی کر رہا ہے بلکہ وہ منصوبے سے منسلک ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بھی نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایجنڈا 2030ء کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، جس کے کام میں پیشرفت جاری ہے،کی تکمیل ہونے پر 5 ملین (50 لاکھ ) آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

مزید خبریں