چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کی پانچ طریقوں سے مددکرے گا، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ۔ 19 جون (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اس وقت چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ رابطوں کو ترجیح دیتے ہوئے پانچ طرح کی حمایت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی تعاون سے متعلق اعلی سطحی ویڈیو اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پہلی یہ کہ صدر شی جن پنگ کے اعلان کردہ …

بیجنگ ۔ 19 جون (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اس وقت چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ رابطوں کو ترجیح دیتے ہوئے پانچ طرح کی حمایت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی تعاون سے متعلق اعلی سطحی ویڈیو اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پہلی یہ کہ صدر شی جن پنگ کے اعلان کردہ 2 ارب امریکی ڈالر کے امدادی پیکج کے تحت کورونا وباء سے متاثرہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار وں خاص طورپر ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کی جائے گی۔دوسری ،ویکسین کی تحقیقات اور استعمال کے عمل میں بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کی ضروریات کو مثبت طور پر زیر غور لایا جائے گا اور اس ضمن میں تبادلوں و تعاون کی حمایت کی جائے گی۔تیسری یہ کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ تکنیکی رابطوں کو تیزی سے فروغ دیا جائے گا ،افراد اور مال کے سرحد پار نقل وحمل کے لیے آسان چینل فراہم کیا جائے گا۔چوتھی یہ کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ سرحد پار وزارتی سطح کے ویڈیو اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا اور عالمی صنعتی و سپلائی چین اورلاجسٹک نظام کا تحفظ کیا جائے گا۔ پانچویں یہ کہ شاہراہ ریشم پر ای کارمرس ،سمارٹ شہروں کی تعمیر اور ماحول دوست ترقی کے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید خبریں