تاشقند ۔ 12 جولائی (اے پی پی) چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان پہلی کارگو ٹرین کا آغازکر دیا گیاہے۔ازبکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز چین کے شمالی علاقے ہبئی سے پہلی کارگو ٹرین وسطی ایشیائی ممالک کے لئے روانہ ہوئی ہے اور توقع ہے کہ یہ کارگو ٹرین شیجیازواگ، تائیووان اور اورمچی سے ہوتی ہوئی ہورگوس کی سرحدی چوکی سے گزر کر قزاقستان اور وہاں سے …
چین سے پہلی کارگو ٹرین وسطی ایشیائی ممالک کے لئے روانہ

مزید خبریں
تاشقند ۔ 12 جولائی (اے پی پی) چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان پہلی کارگو ٹرین کا آغازکر دیا گیاہے۔ازبکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز چین کے شمالی علاقے ہبئی سے پہلی کارگو ٹرین وسطی ایشیائی ممالک کے لئے روانہ ہوئی ہے اور توقع ہے کہ یہ کارگو ٹرین شیجیازواگ، تائیووان اور اورمچی سے ہوتی ہوئی ہورگوس کی سرحدی چوکی سے گزر کر قزاقستان اور وہاں سے آلماتی اور چیم کینٹ اور وہاں سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند تک پہنچے گی۔ٹرین 5 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 8 دن میں طے کر کے ہفتے کے آخر تک تاشقند پہنچے گی۔








