شنگھائی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) چین میں تانبے اور خام لوہے کے نرخ گر گئے۔شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں تانبے کی سپلائی قیمت میں0.4 فیصد کمی کے ساتھ 51,320 یوآن(7,75 ڈالر) فی ٹن پر طے پائی جبکہ شنگھائی ریبار کے نرخوں میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ڈیلیان آئرن اوور(خام لوہا)کے نرخ چار فیصد کم رہے۔دوسری طرف لندن میٹل ایکس چینج میں بنچ مارک کاپر(تانبا)کی فروری کے لئے سپلائی …
چین میں تانبے اور خام لوہے کے نرخوں میں کمی
شنگھائی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) چین میں تانبے اور خام لوہے کے نرخ گر گئے۔شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں تانبے کی سپلائی قیمت میں0.4 فیصد کمی کے ساتھ 51,320 یوآن(7,75 ڈالر) فی ٹن پر طے پائی جبکہ شنگھائی ریبار کے نرخوں میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ڈیلیان آئرن اوور(خام لوہا)کے نرخ چار فیصد کم رہے۔دوسری طرف لندن میٹل ایکس چینج میں بنچ مارک کاپر(تانبا)کی فروری کے لئے سپلائی قیمت میں 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 6,670 ڈالر فی ٹن طے پائی۔زنک 3125 ڈالر ،ایلومنیم 2002 ڈالر ،نکل 11240ڈالراور لیڈ کو 2488 ڈالر فی ٹن پر خریدا گیا۔









