چین میں درمیانے اور چھوٹے صنعتی اور کاروباری اداروں کی آمدنی 2.6 فیصد اضافے سے 838 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ۔25فروری (اے پی پی):چین میں سال 2025 کے دوران درمیانی اور چھوٹی صنعتوں اور کاروباری اداروں کی آمدنی 2.6 فیصد اضافے سے 838 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔ سی جی ٹی این نے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے اعداد و شمار کے حوالےسے بتایا کہ 2025 میں چین کی درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی معاشی کارکردگی مجموعی طور پر مستحکم رہی جس سے مضبوط ترقی کی لچک ظاہر …

بیجنگ۔25فروری (اے پی پی):چین میں سال 2025 کے دوران درمیانی اور چھوٹی صنعتوں اور کاروباری اداروں کی آمدنی 2.6 فیصد اضافے سے 838 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

سی جی ٹی این نے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے اعداد و شمار کے حوالےسے بتایا کہ 2025 میں چین کی درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی معاشی کارکردگی مجموعی طور پر مستحکم رہی جس سے مضبوط ترقی کی لچک ظاہر ہوئی اور یہ صنعتی معیشت کی مستحکم ترقی کا ایک اہم ستون بن گئیں۔

سال 2025 میں نامزد حجم سے بالا درمیانے اور چھوٹے صنعتی اور کاروباری اداروں کی اضافی قیمت سالانہ بنیادوں پر 6.9 فیصد بڑھی جبکہ کاروباری آمدنی 83.8 ٹریلین یوان تک پہنچی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.6 فیصد زیادہ ہے۔کل منافع میں سالانہ بنیادوں پر 1.4 فیصد اضافہ ہوا، خاص طور پر مینوفیکچرنگ کی صنعت میں کل منافع کی شرح تیزی سے بڑھی اور اس میں 11.4 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل کے اقدامات میں چین ’’پندرہویں پانچ سالہ‘‘ منصوبے کے دوران درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی کے منصوبے کی تیاری کرے گا اور مارکیٹ کی توسیع، ڈیجیٹل سہولیات وغیرہ کے شعبوں میں درمیانے اور چھوٹے اداروں کو مخصوص خدمات فراہم کرے گا۔