چین میں زلزلہ کے جھٹکے

بیجنگ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) چین کے شمال مغربی علاقے شن زیانگ ایغور میں خود مختار صوبہ کرغز آرٹکس شہر میں اتوار کی صبح پانچ بجکر 36 منٹ پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔چین کی خبر رساں ایجنسی شہنوا نے چین کے زلزلہ نیٹ ورک کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 40.24 ڈگری شمالی …

بیجنگ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) چین کے شمال مغربی علاقے شن زیانگ ایغور میں خود مختار صوبہ کرغز آرٹکس شہر میں اتوار کی صبح پانچ بجکر 36 منٹ پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔چین کی خبر رساں ایجنسی شہنوا نے چین کے زلزلہ نیٹ ورک کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 40.24 ڈگری شمالی طول البلد اور 77.63 ڈگری مشرقی طول البلد پر 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔