بیجنگ۔27جون (اے پی پی):چین کے شہر دالئین میں جمعرات کو اختتام پذیر ہونے والے تین روزہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور علاقوں سے 1700 سے زائد سیاسی، کاروباری اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ۔جمعرات کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق فورم کے دوران متعدد شرکا نے نشاندہی کی کہ چین کی اقتصادی ترقی نے اپنے لئے ایک نئی دنیا کھول کر عالمی …
چین میں منعقد ہونے والے سمر ڈیووس فورم میں 100 ممالک سے 1700 شخصیات کی شرکت

مزید خبریں
بیجنگ۔27جون (اے پی پی):چین کے شہر دالئین میں جمعرات کو اختتام پذیر ہونے والے تین روزہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور علاقوں سے 1700 سے زائد سیاسی، کاروباری اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ۔جمعرات کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق فورم کے دوران متعدد شرکا نے نشاندہی کی کہ چین کی اقتصادی ترقی نے اپنے لئے ایک نئی دنیا کھول کر عالمی معیشت میں دیرپا قوت محرکہ بھی پیدا کی ہے۔ نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرکے چین نے عالمی سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور سبز ترقی کے مواقع حاصل کئے ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے اعلان کردہ دنیا میں 153 لائٹ ہاؤس فیکٹریوں کی تازہ ترین کھیپ میں سے 62 چین کی ہیں جن میں فوٹو وولٹک اور نئی توانائی کی گاڑیاں جیسے ہائی ٹیک انٹرپرائزز بھی شامل ہیں۔ چین دنیا میں سب سے زیادہ ’’لائٹ ہاؤس فیکٹریوں‘‘ کا حامل ملک ہے۔ چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک چین میں 21 ہزار 764 نئے غیر ملکی سرمایہ کاری والے ادارے قائم کئے گئے جو سالانہ بنیاد پر 17.4 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ، متعدد بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے حال ہی میں چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنی پیش گوئیوں کو بہتر بنایا ہے۔یہ سب چین کی معاشی ترقی کے مستقبل پر دنیا کے مختلف حلقوں کی جانب سے اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔








