چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی کا بیجنگ میں علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علحیدہ وطن کا خواب دیکھنے کیلئے علامہ اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی،فرد کی زمہ داریوں اور معاشرتی ہم آہنگی کے بارے میں علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بیجنگ مین پاکستانی سفارتخانے میں …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علحیدہ وطن کا خواب دیکھنے کیلئے علامہ اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی،فرد کی زمہ داریوں اور معاشرتی ہم آہنگی کے بارے میں علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بیجنگ مین پاکستانی سفارتخانے میں عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر ساوتھ ایشیاء سٹڈی سنٹر ہونان نورمل یونیورسٹی پروفیسر لیو شو زیاونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اردو کتابوں کے مصنف و شاعر ژانگ شیزوان،بیجنگ فارن سٹڈی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے سربراہ ژو یوان،ادیب پاکستانی برادری کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔پاکستانی سفیر ہاشمی نے چین میں اردو زبان کی ترویج میں چائنیز سٹڈی سنٹر کے کردار کو سراہا۔علامہ اقبال کی کتابوں کا چینی زبان میں ترجمعہ کرنے والے چینی پروفیسر لیو شوزیانگشاعر مشرق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے خودہ کا فلسفہ منفرد اندازمیں پیش کیا ہے۔