چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا پاکستانی یوتھ وفد کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ تعلیم اور سپورٹس ملکی ترقی اور سافٹ امیج کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے بیجنگ میں پاکستانی یوتھ وفد کے 100 ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی یوتھ اور سپورٹس پرسنز وفد میں چاروں صوبوں،آزاد جموں و کشمیر، فاٹا …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ تعلیم اور سپورٹس ملکی ترقی اور سافٹ امیج کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے بیجنگ میں پاکستانی یوتھ وفد کے 100 ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی یوتھ اور سپورٹس پرسنز وفد میں چاروں صوبوں،آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کے ارکان شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے گہری بنیادوں پر استوار پاک چین تعلقات اور سی پیک کے تحت جاری تعاون کو اجاگر کیا۔ پاکستانی سفیر نے وفد میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم اور سپورٹس ملکی ترقی اور سافٹ امیج کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔سفیر نے آگاہ کیا کہ تقریبا بایئس ہزار پاکستانی طلباءاس وقت چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 9چینی جامعات میں اردو زبان پڑھائی جا تی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی ترقی کا راز چینی عوام کی سخت محنت اور پختہ عزم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply