بیجنگ ۔ 18 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق نے منگل کو بیجنگ میں محکمہ پروٹوکول وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لئی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ سفیر معین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ، شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں۔ یہ رشتے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور سفارت کاروں کی کئی نسلوں کی مستقل کوششوں …
چین میں پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق نے چینی وزارت خارجہ کے محکمہ پروٹوکول کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 18 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق نے منگل کو بیجنگ میں محکمہ پروٹوکول وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لئی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ سفیر معین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ، شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں۔ یہ رشتے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور سفارت کاروں کی کئی نسلوں کی مستقل کوششوں سے فروغ پایا ہے۔ سفیر معین نے اس گہری دوستی کو مزید ستحکم کرنے اور فروغ دینے کے لئے اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل ہانگ لی نے سفیر معین کا خیرمقدم کیا ، اور چین کے ساتھ نئے دور میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لئے مشترکہ شراکت داری سے متعلق چین کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور یہ دوستی ایک بہت بڑا اثاثہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہانگ لئی نے سفیر کو چینی وزارت خارجہ کی مکمل حمایت کی یقین دہائی کرائی۔معین فرانس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد 31 جولائی 2020ء کو بیجنگ پہنچے۔اس سے قبل وہ ترکی میں نائب ہیڈ آف مشن اور کینیڈا میں قونصل جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔








