اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی طلباءاور کمیونٹی ارکان کی سہولت کیلئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور مشنز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بذات خود تمام انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں اور ووہان اور دیگر شہروں میں پاکستانی طلباءکی مدد کیلئے ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی …
چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی طلباءاور کمیونٹی ارکان کی سہولت کیلئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور مشنز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں،حکام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی طلباءاور کمیونٹی ارکان کی سہولت کیلئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور مشنز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بذات خود تمام انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں اور ووہان اور دیگر شہروں میں پاکستانی طلباءکی مدد کیلئے ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی پاکستانی طلباءاور کمیونٹی ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بیجنگ اور ووہان میں مقامی چینی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ ٹیلی فون کالز ریسیو کرنے کیلئے دو افسر مقرر کئے گئے ہیں جن سے ان نمبروں 8501322992 اور 15652889195 اور ای میلز [email protected]، [email protected] اور [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سفارتخانہ نے تارکین وطن اور طلباءکیلئے رجسٹریشن فارم بھی جاری کئے ہیں۔ تمام پاکستانی طلباءاور کمیونٹی ارکان ووہان میں کسی بھی مشکل صورتحال میں ہوبی حکومت کی ہاٹ پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔








