بیجنگ ۔ 2 اپریل (اے پی پی) چین نے امریکا کی 128 مصنوعات پر25 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے جو کہ یکم اپریل سے قابل عمل کر دیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خزانہ کے پیر کو ایک اعلان کے مطابق امریکا کی جانب سے چینی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں فروزن پورک،شراب،پھل اور مغزیات سمیت 128 مصنوعات پر25 فیصد …
چین نے امریکا کی 128 مصنوعات پر 25 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کر دیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 2 اپریل (اے پی پی) چین نے امریکا کی 128 مصنوعات پر25 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے جو کہ یکم اپریل سے قابل عمل کر دیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خزانہ کے پیر کو ایک اعلان کے مطابق امریکا کی جانب سے چینی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں فروزن پورک،شراب،پھل اور مغزیات سمیت 128 مصنوعات پر25 فیصد سے 3 بلین ڈالر تک اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔چینی وزارت خزانہ کے مطابق ریاستی کونسل کے ماتحت کسٹمز محصولاتی کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ امریکہ سے درآمد کیے جانے والے پھلوں سمیت ایک سو اٹھائیس دیگر متعلقہ مصنوعات پر محصول کی مد میں پندرہ فیصد جبکہ گوشت اور اس سے متعلقہ دیگر آٹھ مصنوعات پر پچیس فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے۔اس حوالے سے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر عائد کیے جانے والے محصولات کے جوابی ردعمل میں چین نے مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔








