اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین نے بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کی ہے۔بدھ کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاﺅس اسلام آباد میں ”چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاو¿ جنگ …
چین نے بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کی ہے،جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ،چینی سفیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین نے بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کی ہے۔بدھ کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاﺅس اسلام آباد میں ”چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاہدے موجود ہیں جن میں اس متنازعہ حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں اور بین الاقوامی اقدار کا احترام کیاجانا چاہئے۔








