چین نے غیر ملکی صحافیوں کو سالانہ "دو اجلاسوں” کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا

بیجنگ ۔27جنوری (اے پی پی):چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔پیر کوچینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفسز نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج …

بیجنگ ۔27جنوری (اے پی پی):چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔پیر کوچینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفسز نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو اجلاسوں کے نیوز سینٹرز کی ویب سائٹس پر بر وقت متعلقہ معلومات جاری کی جائیں گی۔