چین نے لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا

بیجنگ ۔ 4 جنوری (اے پی پی) چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانوی دارالحکومت لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ۔ یہ مال بردار ریل گاڑیاں چین سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ اٹھارہ دنوں میں طے کیا کریں گی۔ چین کے سرکاری خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چین کے صوبے ژے جیانگ سے یورپ میںلندن تک مال برداری …

بیجنگ ۔ 4 جنوری (اے پی پی) چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانوی دارالحکومت لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ۔ یہ مال بردار ریل گاڑیاں چین سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ اٹھارہ دنوں میں طے کیا کریں گی۔ چین کے سرکاری خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چین کے صوبے ژے جیانگ سے یورپ میںلندن تک مال برداری کے لئے اس ریل سروس کا آغاز ژی وو شہر سے کیا گیا ہے جو بڑے پیمانے پر تجارتی سازوسامان کی خریداری کے لئے مشہور ہے۔ برآمدی و درآمدی سازوسامان سے لدی یہ چینی ریل گاڑیاں قزاقستان، روس، بیلاروس ، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچا کریں گی۔ میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اس وقت کئی برطانوی اتحادیوں کیلئے حیرانگی کا باعث بنے تھے جب انہوں نے اس بات کی وکالت کی تھی کہ برطانیہ مغربی دنیا میں چینی سرمایہ کاری کےلئے مرکزی دروازہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply