بیجنگ ۔13جنوری (اے پی پی):چین نے موسم اور سٹاک مارکیٹ کے تعلق کا تجزیہ کرنے والا پہلا اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، جسے ماحولیاتی شعور پر مبنی مالی رسک مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) نے بتائی۔اس ماڈل کو شانگ جی (اسٹاک) کا نام دیا گیا ہے، جسے شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی اور …
چین نے موسم اور اسٹاک مارکیٹ کے تعلق کا تجزیہ کرنے والا پہلا اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔13جنوری (اے پی پی):چین نے موسم اور سٹاک مارکیٹ کے تعلق کا تجزیہ کرنے والا پہلا اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، جسے ماحولیاتی شعور پر مبنی مالی رسک مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) نے بتائی۔اس ماڈل کو شانگ جی (اسٹاک) کا نام دیا گیا ہے، جسے شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی اور نیشنل میٹرولوجیکل انفارمیشن سینٹر نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ ماڈل کا بنیادی مقصد موسمی عوامل کے اثاثہ جاتی قیمتوں پر اثرات کا تجزیہ کرنا ہے، تاکہ سرمایہ کاری کے فیصلوں اور مالی خطرات کے تخمینے میں مدد مل سکے۔سی ایم اے کے مطابق، ماڈل عالمی موسمی ڈیٹا اور تاریخی اسٹاک ٹریڈنگ معلومات کی مدد سے چین کی اے شیئر مارکیٹ میں زیادہ تر حصص کے قلیل مدتی منافع کی پیش گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماڈل کی مرکزی ڈویلپر اور سی ایم اے کی فنانشل میٹرولوجی لیبارٹری کی ڈائریکٹر ژاؤ یان شیا نے بتایا کہ جانچ کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ماڈل ایسے شعبوں کی درست نشاندہی کر سکتا ہے جو موسم سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جن میں ہوا اور شمسی توانائی، پیٹروکیمیکلز، تعمیرات اور زراعت شامل ہیں۔تحقیقی ٹیم کے مطابق، ماڈل کی بنیاد پر تیار کی گئی سرمایہ کاری حکمتِ عملیوں کی جانچ سے مختلف ادوار میں مسلسل اور مستحکم مثبت منافع سامنے آیا ہے، جو اس کی عملی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔فوڈان یونیورسٹی کے پروفیسر لی ہاؤ نے کہا کہ یہ ماڈل مالیاتی شعبے میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو سکتا ہے۔ موسم سے متاثر ہونے والی صنعتیں اسے کلائمیٹ رسک مینجمنٹ کے لیے استعمال کر سکتی ہیں، جبکہ بینک اور انشورنس کمپنیاں اسے مالی خطرات پر قابو پانے اور موسمیاتی فنانسنگ کے مواقع تلاش کرنے میں بروئے کار لا سکتی ہیں۔تحقیقی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں اس ماڈل کا دائرہ کار بانڈز اور فیوچرز تک بڑھایا جائے گا اور اسے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کے مطابق مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔








