جیوچوان۔ 9 جولائی (اے پی پی)چین نے پاکستان کے دو سیٹلائٹ لانگ مارچ۔2 سی راکٹ کے ذریعے خلاءمیں روانہ کردیے جو زمین کے مدار کے گرد چکر لگائیں گے۔ان میں سے ایک پی آر ایس ایس ۔ 1سیٹلائٹ ہے جو لینڈ و ریسورسز سروے ، قدرتی آفات سے تباہی کی مانیٹرنگ، زرعی تحقیق، شہروں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی اور بیلٹ اینڈ روڈ ریجن بارے ریموٹ سینسنگ انفارمیشن کی فراہمی …
چین نے پاکستان کے دو سیٹلائٹ لانگ مارچ۔2 سی راکٹ کے ذریعے خلاءمیں روانہ کر دیے

مزید خبریں
جیوچوان۔ 9 جولائی (اے پی پی)چین نے پاکستان کے دو سیٹلائٹ لانگ مارچ۔2 سی راکٹ کے ذریعے خلاءمیں روانہ کردیے جو زمین کے مدار کے گرد چکر لگائیں گے۔ان میں سے ایک پی آر ایس ایس ۔ 1سیٹلائٹ ہے جو لینڈ و ریسورسز سروے ، قدرتی آفات سے تباہی کی مانیٹرنگ، زرعی تحقیق، شہروں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی اور بیلٹ اینڈ روڈ ریجن بارے ریموٹ سینسنگ انفارمیشن کی فراہمی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ان مصنوعی سیارچون کو چین کے شمال مشرق میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پیر کو دن 11 بج کر 56 منٹ پر روانہ کیا گیا۔ دو میں سے ایک پی آر ایس ایس ۔1 آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے جو پاکستان نے چین سے حاصل کیا اور اسے چائنہ اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔اسی راکٹ کے ذریعے پاکستان کا تیار کردہ پاک ٹی ای ایس ۔ 1۔ اے بھی زمین کے گرد مدار میں بھیجا گیا۔اس سے قبل اگست 2011 ءمیں چین نے پاکستان کا مواصلاتی مصنوعی سیارچہ پاک سیٹ 1۔ آر زمین کے گرد مدار میں بھیجا گیا تھا۔پی آر ایس ایس ۔ 1لینڈ و ریسورسز سروے ، قدرتی آفات سے تباہی کی مانیٹرنگ، زرعی تحقیق، شہروں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی اور بیلٹ اینڈ روڈ ریجن بارے ریموٹ سینسنگ انفارمیشن کی فراہمی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ چین کی طرف سے پیر کو لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 279 واں مشن روانہ کیا گیا ہے۔








