چین نے پہلی بار سنکیانگ میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے دودستاویزی فلموں کا اجرا کردیا

بیجنگ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) چین نے حال ہی میں سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے انگریزی زبان میں 2 دستاویزی فلمیں جاری کی ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے مطابق سنکیانگ سے متعلق دستاویزی فلموں کا اجرا عالمی برادری کو نہ صرف سنکیانگ کی اصل صورتحال سے آگاہی کا موقع فراہم کرے گا، بلکہ چند مغربی سیاستدانوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے نام …

بیجنگ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) چین نے حال ہی میں سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے انگریزی زبان میں 2 دستاویزی فلمیں جاری کی ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے مطابق سنکیانگ سے متعلق دستاویزی فلموں کا اجرا عالمی برادری کو نہ صرف سنکیانگ کی اصل صورتحال سے آگاہی کا موقع فراہم کرے گا، بلکہ چند مغربی سیاستدانوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے نام نہاد انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی کی آڑ میں چین پر دبائو ڈالنے اور اسے تقسیم کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔پہلی دستاویزی فلم ”انتہا پسندی کا سنکیانگ پر حملہ” میں ارومچی، بیجنگ اور کھون مِنگ میں دہشتگردی کے واقعات کی اصل ویڈیوز شامل کی گئی ہیں۔ دوسری دستاویزی فلم میں ایسے جرائم اور تلخ حقائق بیان کئے گئے ہیں، جن میں انتہا پسندی کے نظریات کا پرچار، قومی منافرت میں اضافہ، خواتین اور بچوں کو زہر دینے اور دہشتگردی کے پرتشدد واقعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی کانگریس نے ”ویغور انسانی حقوق کی پالیسی کا ایکٹ برائے 2019 ” منظور کیا، جسے چین کی طرف سے اس کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا گیا ہے۔